چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے خاتون ورکرجاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اپريل 2019
واقعے کے بعد علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، اے سی چمن۔ فوٹو : فائل

واقعے کے بعد علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، اے سی چمن۔ فوٹو : فائل

چمن: چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ورکرجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے علاقے میرال زئی کونسل میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ورکرجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگئی، واقعہ کے بعد زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اے سی چمن سید سمیع آغا کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ پولیو مہم کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔