مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل کا فارمولا طے پاگیا

ویب ڈیسک  بدھ 21 اگست 2013
 وفاق میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے.  فوٹو: فائل

وفاق میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے. فوٹو: فائل

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں میں بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے فارمولا طے پاگیا ہے جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کو 6، نیشنل پارٹی اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کو4،4 وازتیں ملیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کی تشکیل کا فارمولا طے ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف 22 اگست یعنی جمعرات کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور پارٹی اراکین اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 مشیر بھی رکھے جائیں گے جن میں 3 مسلم لیگ(ن) اور ایک ایک نیشنل پارٹی اور پشتون خواملی عوامی پارٹی سے لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاق میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تاہم اس نےصوبے میں اتحادی حکومت قائم اور وزارت اعلی منصب بھی اتحادی جماعت نیشل پارٹی کو دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔