ہماری جدوجہد آزادی کے بعد سے کسی بھی پارٹی سے عظیم ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اپريل 2019
پہلا مرحلہ لوگوں کوتبدیلی کے پیغام سے متعلق متحرک کرنا تھا، عمران خان: فوٹو: فائل

پہلا مرحلہ لوگوں کوتبدیلی کے پیغام سے متعلق متحرک کرنا تھا، عمران خان: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری جدوجہد آزادی کے بعد سے کسی بھی پارٹی سے عظیم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد کرپٹ ’اسٹیٹس کو‘ کے خلاف عوام کو آگاہی دینا ہے، یہ جدوجہد آزادی کے بعد سے کسی بھی پارٹی سے عظیم ہے جب کہ قومی وسائل بروئے کارلاکرترقی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری جدوجہد 3 مرحلوں میں جاری رہی، پہلا مرحلہ لوگوں کوتبدیلی کے پیغام سے متعلق متحرک کرنا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ اس سیاسی جنگل میں میرا پیغام عوام تک پہنچنے میں 15 سال لگے اورپھر7 سال کا لمبا عرصہ ایک مہم کو پارٹی کی شکل میں لانے کے لیے لگے تاکہ وہ جماعت الیکشن لڑسکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم ریاست مدینہ کے اصولوں پرپاکستان کی تعمیرکرنے کے لئے حتمی مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔ ہم ایسے معاشرے کی بات کررہے ہیں جوانصاف، شفقت اورعزت کی بنیاد پر ایک معاشرہ کہلایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔