جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کے ساتھی ڈاکٹر ڈنشاء جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اپريل 2019
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر ڈنشاء کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشاء کو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم گلیکسی کنسٹرکشن کمپنی کا پچاس فیصد کا شیئر ہولڈر تھا، اس نے امیونٹی پلاٹ کو غیرقانونی طورپر الاٹ کروا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے ڈاکٹر ڈنشاء کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا ریمانڈ پر نیب کے حوالے

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاوٴنٹس کیس میں پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے جعلی بنک اکاوٴنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

ہائی کورٹ نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پانچ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ ملزمان میں میر محمد علی گڑو، ممتاز چنا، محمد علی کلوار،مہتاب علی اور قربان علی شامل ہیں۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔