تحریک انصاف کے پرانے لوگ آج خون کے آنسو رو رہے ہوں گے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اپريل 2019
عمران خان کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23 سال لگے، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو : فائل

عمران خان کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23 سال لگے، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پرانے لوگ آج خون کے آنسو رو رہے ہوں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23 سال لگے، 23 سال عوام نے آپ کا ڈھونگ دیکھا، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے جب کہ تحریک انصاف کے پرانے لوگ بھی آج خون کے آنسو رو رہے ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ سے بنی گالا اور علیمہ باجی کے محل بنے، پی ٹی آئی آج تک پارٹی فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکی، ترقی کی شرح کم اور مہنگائی کی زیادہ ہوگئی ہے، مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے جب کہ ترقی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آگئی ہے، موجودہ حکومت نے عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔