- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع
لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی 3 مختلف الزامات میں عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل سلمان بٹ نے منی لانڈرنگ کے الزامات میں ضمانت پر دلائل شروع کئے اور یہ اعتراض اٹھایا کہ ابھی تک متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے۔
عدالتی استفسار پر حمزہ شہباز کے وکیل نے بتایا کہ انہیں اپنے موکل کی گرفتاری کی وجوہات، انکوائری شروع کرنے کے احکامات اور فیڈرل مانیٹرنگ یونٹ کے دستاویزات نہیں ملے۔
نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے نشاندہی کی کہ فیڈرل مارنیٹرنگ یونٹ کی دستاویزات خفیہ ہیں اس لیے حمزہ شہباز کو فرسہم نہیں کی جا سکتیں۔ ہائی کورٹ نے نیب کو تحقیقات اور وارنٹ گرفتاری سے متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک مزید توسیع کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔