جڑانوالہ میں وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اپريل 2019
سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل  فوٹو: فائل

سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل فوٹو: فائل

جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر وکیل نے کرسی مار کر جج کا سر پھاڑ دیا۔

ایک کیس کی سماعت کے دوران معمولی تلخ کلامی پر عدالت میں وکیل نے کرسی مار کر سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ کا سر پھاڑ دیا، سینئر جج کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزم ایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف کارروائی کے لئے میڈیکو لیگل حاصل کرلیا گیا جب کہ وکلاءگردی کےخلاف ججز نے ہڑتال کردی ہے۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں ریڈر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور  ملزم وکیل عمران کی گرفتاری کےلیےپولیس چھاپے مار رہی ہے۔

تحصیل بار جڑانوالہ نے وکیل عمران منج سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے ، جنرل سیکرٹری بار تحصیل بار جڑانوالہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل سے عمران منج کی وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔