آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اپريل 2019
آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کوکرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کوکرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے پر آزادکشمیر جمنٹل سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اے کے رجمنٹ کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کوکرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر رجمنٹ کے بیجز لگائے، اس موقع پر تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلا ل اکبر سمیت ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز بھی موجود تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔