تھانوں میں زندہ آنے والے ملزم مردہ باہر نکلنے لگے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 26 اپريل 2019
متوفی کے قبضے سے گلشن اقبال تھانے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ملی تھی، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

متوفی کے قبضے سے گلشن اقبال تھانے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ملی تھی، پولیس۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: نیو کراچی تھانے کے لاک اپ میں پراسرار طور پر شک کی بنیادپر حر است میں لیے جانے والے مبینہ ملزم 35 سالہ سلیم ولد فتح محمد کی پھندا لگی لاش ملی پولیس نے خاموشی سے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا تھا تاہم بعد میں پولیس نے لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی مجسٹریٹ کی نگرانی میں ملزم کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ایس ایچ او طاہر حسین نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے گلشن اقبال تھانے سے چوری کی موٹرسائیکل ملی تھی  شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تھا، ملزم نے لاک اپ کی دری اور تکیے کے غلاف سے لاک اپ کی کھڑکی کی مددسے پھندا لگاکر خودکشی کی، ملزم نے نشہ نہ ملنے پر خود کشی کی،  ملزم کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔

پولیس سرجن سلیم نے بتایا کہ سلیم کی گردن پر پھندے کا نشان تھا ، کیمیکل ، پیتھالوجسٹ کے نمونے حاصل کر لیے ایکسرے کرا لیا اور رپورٹ میں وجہ موت کا تعین ہوسکے گا بعدازاں لاش پولیس کے حوالے کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔