پاکستان کا ریونیو خسارہ 5 ٹریلین تک پہنچ گیا، عالمی بینک

شہباز رانا  جمعـء 26 اپريل 2019
ریونیو موبلائزیشن پروجیکٹ کے مطابق نیاٹیکس یا ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کی ضرورت نہیں۔ فوٹو: فائل

ریونیو موبلائزیشن پروجیکٹ کے مطابق نیاٹیکس یا ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کی ضرورت نہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان کا ریونیو خسارہ جو 3سال قبل 3.3ٹریلین روپے تھا آج 5ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی بینک کی دستاویز میں سامنے آئی ہے جو ٹیکس اصلاحات کیلیے400ملین ڈالر قرضے کی منظوری کیلیے مرتب کی گئی ہے۔ 1.5ارب ڈالر کے پاکستان ریونیو موبلائزیشن پروجیکٹ کے مطابق حکومت کو نیاٹیکس اور نہ ہی موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں کوئی اضافہ کرناپڑے گا۔ موجودہ ٹیکس نظام 10ٹریلین روپے ریونیو حاصل کرسکتاہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو موجودہ ٹیکس گزاروں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو توسیع دیناہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔