ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اپريل 2019
رمضان کے چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، محکمہ موسمیات

رمضان کے چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے چاند کی پیدائش 5 مئی کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد 7 بجکر 33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 4 منٹ پر ہوگا جب کہ موسمی ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے رمضان کے چاند کی پیش گوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 5 مئی، 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، سائنسی اعداد و شمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔