پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، 3 لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اپريل 2019
ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدرؤف کی رکنیت معطل کردی۔ فوٹو: فائل

ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدرؤف کی رکنیت معطل کردی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر نے 3 لیگی ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے بل سے شروع ہونے والی بحث ہنگامہ آرائی میں بدل گئی، ن لیگ نے بل کے کئی نکات پر اعتراض کیا جب کہ ن لیگی رکن عظمیٰ بخاری اور ڈپٹی اسپیکر میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد عظمیٰ بخاری نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف نعرے لگوائے۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگی رکن پیر اشرف رسول کے ریمارکس نے ڈپٹی اسپیکر کو مزید برہم کردیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ن لیگی رکن پیر اشرف رسول، عظمیٰ بخاری اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کردی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔