سرفراز احمد نے قرأت میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوالیا

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 26 اپريل 2019
سرفراز احمد نے ایشین ٹرسٹ کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران  تلاوت قرآن پاک کی

سرفراز احمد نے ایشین ٹرسٹ کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران تلاوت قرآن پاک کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قرأت میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا۔

ایشین ٹرسٹ کے لئے شیڈول فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تلاوت قرآن پاک کی، ان کی تلاوت سن کر تقریب میں شریک حاضرین پر رقت طاری ہو گئی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور انہیں قرات اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مکمل دسترس حاصل ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹی تو اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پوری ٹیم کو پرائم منسٹر ہاﺅس میں دعوت دی تھی، اس تقریب کے دوران بھی سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پڑھ کر شرکاء پر سحر طاری کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔