چمن میں خاتون پولیو وركر كی شہادت كے خلاف مظاہرہ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 26 اپريل 2019
پولیو وركر انسانیت كی خدمت كررہے ہیں اور ان كا قتل افسوسناک ہے، مظاہرین ۔ فوٹو : ایکسپریس

پولیو وركر انسانیت كی خدمت كررہے ہیں اور ان كا قتل افسوسناک ہے، مظاہرین ۔ فوٹو : ایکسپریس

کوئٹہ: وویمن ڈیمو كریٹک فرنٹ اور پروگریسیویوتھ كے تحت كوئٹہ پریس كلب كے سامنے چمن میں خاتون پولیو وركر كی شہادت كے خلاف مظاہرہ كیا گیا۔

وویمن ڈیموكریٹک فرنٹ اور پروگریسیو یوتھ كے رہنماؤں نے چمن میں پولیو وركر كو شہید كرنے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے كہا كہ پولیو وركرز انسانیت كو بچانے كے لئے كام كررہے ہیں لیكن ان كی اپنی جان تک محفوظ نہیں، حكومت پولیو وركرز كو سیكیورٹی فراہم كرے اور ان كی ملازمتیں بھی مستقل كی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے خاتون ورکرجاں بحق، ایک زخمی

واضح رہے چمن کے علاقے میرال زئی کونسل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکرجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔