- عمران نیازی امریکی سازش کی طرح جان کوخطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیرداخلہ
- چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار
- عمران خان پہلے ہی ملک کا دیوالیہ کرگئے
- امریکا میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، پائلٹ خاتون ہلاک
- وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس تشکیل
- لاڑکانہ ؛ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار
- انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
- حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
پاکستان سی پیک کے تحت مزید اقتصادی زونز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ہارون شریف

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے چین کی سی آئی پی اے کے ڈی جی کی ملاقات،دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان میں چینی دوستوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جب کہ بورڈ موجودہ 7 مخصوص اقتصادی زونز کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے کے تحت ملک میں مزید خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی ( سی آئی پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لوڈیان ڑن سے بیجنگ میں ہونیوالی ملاقات میں کیا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سی آئی پی اے کے ساتھ سرمایہ کاری بورڈ کی مفاہمت کی یادداشت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا اور فریقین نے ترجیحی شعبہ جات بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور زراعت پر مصنوعات کی تیاری وغیرہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون کے اضافے پر اتفاق کیا۔
ہارون شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان میں چینی دوستوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ موجودہ 7 مخصوص اقتصادی زونز کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے کے تحت ملک میں مزید خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ڈیولپمنٹ اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی جس سے سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے پہلے ہدف کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔
انھوں نے کہاکہ دو طرفہ صنعتی تعاون موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت مخصوص اقتصادی زونز پر عملدرآمد کو رواں سال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پختہ تجاویز موصول ہوئی ہیں جو پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ زراعت پر مبنی فوڈ اینڈ بیوریج کی صنعت، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، سیاحت و میزبانی، آئی ٹی، لائٹ انجینئرنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی استعداد سے فائدہ حاصل کیا جاسکے۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بتایاکہ پاکستان نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولتوں کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔2020ء تک ہم کاروباری آسانیاں پیدا کرکے دنیا کی 100 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کا عزم رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنے منصوبہ جات کے لیے معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔