- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ایک ارب ڈالر کی لاگت سے اسٹار وار تھیم پارک پر تیزی سے کام جاری
فلوریڈا: پاکستان میں قدرے کم لیکن مغرب میں اسٹار وار فلم سیریز کا جنون اب بھی موجود ہے، اب اسی عوامی پسند کی بدولت ڈزنی نے فلوریڈا میں ایک اسٹار وار لینڈ کی تعمیر شروع کردی ہے جس کی بعض فضائی تصاویر دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
ڈزنی لینڈ اور خود اسٹار وارز کے مداح اس خبر سے خوش ہیں کیونکہ اس تھیم پارک کو ’اسٹار وارز: گیلکسی ایج‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فضائی تصاویر سے عیاں ہے کہ تھیم پارک بہت وسیع ہے اور اس میں حیرت انگیز عمارتیں، رائیڈز اور ہال بنائے جا رہے ہیں تاہم ڈزنی کمپنی نے اس کے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ لیکن اس حوالے سے پہلی خبر 2015ء میں زیرِ گردش تھی جب یہاں کچھ عمارتیں ہی بنی تھیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہاں کچھ عمارتیں مشرقِ وسطیِ ، استنبول اور یروشلم کی روایتی عمارات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں۔ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے علاوہ ایسا ہی تھیم پارک کیلی فورنیا کے شہر اینا ہائیم میں بھی بنایا جائے گا لیکن اورلینڈو والا پارک 44 ایکڑ پر محیط ہے جو سب سے بڑا ہے لیکن ان دونوں اسٹار وار لینڈ کا افتتاح اس سال ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔