پی آئی اے شیئرز کی خرید و فروخت معطل ہونے کے خدشات

احتشام مفتی  بدھ 1 مئ 2019
سالانہ اجلاس اور سہ ماہی رپورٹس جمع نہ کرانے پر شیئرز کی ٹریڈنگ معطل کر دی جائے گی، نوٹس۔  فوٹو:فائل

سالانہ اجلاس اور سہ ماہی رپورٹس جمع نہ کرانے پر شیئرز کی ٹریڈنگ معطل کر دی جائے گی، نوٹس۔ فوٹو:فائل

کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پی آئی اے کے حصص کی تجارتی سرگرمیوں کی معطلی کے خدشات پیدا ہو گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کو نوٹس نمبر پی ایس ایکس/این540 جاری کر دیا گیا ہے جس میں پی آئی اے کی انتظامیہ پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کے شیئرز کی اسٹاک ایکسچینج میں معطلی ہو سکتی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ گزشتہ 2 سالوں سے نہ تو سالانہ اجلاس عام منعقد کرا سکی ہے اور نہ ہی سالانہ حسابات جمع کرا سکی ہے، نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پِی آئی اے انتظامیہ 21 مئی2019 تک سالانہ عام اجلاس اور سہ ماہی رپورٹس جمع کرائے، بصورت دیگر ٹریڈنگ معطل کر دی جائے گی۔

پی آئی اے کو اس سے قبل 9 اکتوبر 2018 کو بھی اسکیشیئرزکی ٹریڈنگ کی معطلی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اگر22 مئی2019 تک سالانہ اجلاس اور سہ ماہی رپورٹس جمع نہ کرائی گئی تو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی ٹریڈنگ معطل کر دی جائے گی اور پِی آئی اے کو نادہندہ کمپنیوں کی فہرست میں بھی شامل کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔