بینظیرقتل کیس میں گواہ 3ڈاکٹر 27اگست کوعدالت طلب

قیصر شیرازی  جمعرات 22 اگست 2013
 پرویز مشرف سمیت آٹھوں ملزمان کے خلاف 3اہم ترین گواہان ڈاکٹر محمد اشرف، لیڈی ڈاکٹر حناخان اور لیڈی ڈاکٹر ردا کو نوٹس جاری فوٹو: فائل

پرویز مشرف سمیت آٹھوں ملزمان کے خلاف 3اہم ترین گواہان ڈاکٹر محمد اشرف، لیڈی ڈاکٹر حناخان اور لیڈی ڈاکٹر ردا کو نوٹس جاری فوٹو: فائل

راولپنڈی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے سینئر جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہادت کیس میں نامزدسابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سمیت آٹھوں ملزمان کے خلاف 3اہم ترین گواہان ڈاکٹر محمد اشرف، لیڈی ڈاکٹر حناخان اور لیڈی ڈاکٹر ردا کو نوٹس جاری کرکے27اگست کو شہادت کیلیے عدالت طلب کر لیا ہے ۔

اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے تفتیشی افسرکو حکم دیا ہے کہ تینوں گواہان کی آئندہ تاریخ پر عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔ لیڈی ڈاکٹرز نے مقتول وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سمیت متعدد مقتولین کا پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کا علاج کیا تھا،ڈاکٹر اشرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال جبکہ لیڈی ڈاکٹرز ہولی فیملی اسپتال میں تعینات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔