- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
'مولا جٹ' معاملے میں نیا موڑ، فلم کا ایک اور پروڈیوسر سامنے آگیا
لاہور: عہد ساز پنجابی فلم ‘ مولا جٹ‘ کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے فلمساز سرور بھٹی کے بعد فلمساز چوہدری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے بھی مولا جٹ کے فلمساز ہونے کا دعویٰ کرڈالا۔
فلمساز چوہدری جمیل کے بیٹے صائم جمیل نے فلمساز ہونے کا دعویٰ لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل الماس علی جاوندا اور پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صائم جمیل نے کہا کہ مولا جٹ پاکستان کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے اور وہ 300 ہفتوں تک اسکرین پر رہی، لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے مولا جٹ کے کاپی رائٹس اور دیگر معاملات کے بارے میں تنازعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
صائم جمیل نے یہ بھی کہا کہ ’میں بتانا چاہتا ہوں کہ مولا جٹ کسی ایک فرد کی حق ملکیت نہیں تھی بلکہ 6 پروڈیوسرز نے مل کر اسے بنایا تھا، جس کا نام باہو کارپوریشن تھا۔اس فلم میں میرے والد چوہدری جمیل مرحوم کے 35 فیصد شیئرز تھے لیکن اس کے باوجود سرور بھٹی بنیاد پر خود کو مولا جٹ کا اکلوتا مالک کہہ رہے ہیں ؟۔ اسی لئے ہم نے سرور بھٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’مولاجٹ‘ ریلیز ہوگی یانہیں؟
صائم جمیل کا کہنا ہے کہ’ میں یہ بات بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم بلال لاشاری اور سرور بھٹی کی حمایت کیلئے نہیں آئے بلکہ ہم اپنے حق کے لیے آئیں ہیں کیوں کہ ہمارے مولا جٹ کی آنر شپ سے 35 فیصد شیئرز ہیں، اس لئے کوئی بھی اس فلم کا اکیلا پروڈیوسر ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔