پاکستان اپنے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات برقرار رکھے، آئی ایم ایف

شہباز رانا  ہفتہ 4 مئ 2019
 پلاننگ سیکریٹری ظفرحسن کی آئی ایم ایف کے پاکستان کیلیے ہیڈ آف مشن سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

 پلاننگ سیکریٹری ظفرحسن کی آئی ایم ایف کے پاکستان کیلیے ہیڈ آف مشن سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آئی ایم ایف کا کہناہے کہ پاکستان اپنے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات برقرار رکھے۔

وزات منصوبہ بندی کے مطابق پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈریفارم سیکریٹری ظفرحسن سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان کیلیے ہیڈ آف مشن ارنسٹ ریگو نے ان خیالات کا اظہارکیا۔ ارنسٹ ریگو پاکستان کومالی بحران سے نکالنے کیلیے قرضے کے اجرا پر کام کرنے والی آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ ہیں۔

پلاننگ سیکریٹری نے آئی ایم ایف حکام کو بتایاکہ ترقیاتی اخراجات میں کمی کرنے سے حکومت کو مشکلات کا سامناہے۔ ارنسٹ ریگوکاکہناتھا کہ آئی ایم ایف اس بات کے حق میں نہیں کہ پاکستان اپنے ترقیاتی اخراجات میں کمی کرے، آئی ایم ایف چاہتاہے کہ پاکستان نئے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تحفظ کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔