حکومت سندھ کا کراچی میں 25 سستے بازار لگانے کا فیصلہ

ان سستے بازاروں سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، وزیر بلدیات سعید غنی


Staff Reporter May 04, 2019
جن افراد کی دکانیں منہدم کی گئی ان کو متبادل جگہ دینے کے اقدامات کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کراچی میں 25 مختلف مقامات پرسستی اشیاکی فروخت کے بازار لگانے کافیصلہ کیاہے۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان کے ایک پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں بتایا کہ حکومت سندھ کو مہنگائی کے سبب غریب عوام کی پریشانیوں کا پوری طرح احساس ہے اور اسی چیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے کراچی میں 25 مختلف مقامات پرسستی اشیاکی فروخت کے بازار لگانے کافیصلہ کیاہے۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ان سستے بازاروں سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ جن افراد کی دکانیں منہدم کی گئی ہیں ان کو متبادل جگہ دینے کے لیے کمیٹی نے اقدامات کیے ہیں۔ جن افرادکو فوری دکانیں نہیں مل سکیں ان کو سستے بازار میں فوری روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں