تدفین کے عملے کا ٹورنامنٹ، جیتنے والےکے لیے شاندار تابوت کا انعام

ویب ڈیسک  پير 6 مئ 2019
پیرو میں ہر سال کھیل کا ایک مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں فاتحین کو قیمتی تابوت کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

پیرو میں ہر سال کھیل کا ایک مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں فاتحین کو قیمتی تابوت کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

لیما، پیرو: پیرو کے شہر جولائیکا میں ہرسال ایک ایسا عجیب و غریب مقابلہ منعقد ہوتا ہے جسے ’ تابوت کپ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں پورے ملک سے ایسے افراد شریک ہوتے ہیں جو مردوں کو کفنانے اور دفنانے کا کام کرتے ہیں۔

اس مقابلے کو دنیا کا سب سے مایوس کن اور عجیب و غریب کھیل کا ٹورنامنٹ کہا جاتا ہے جس میں جیتنے والی تین ٹیموں کو شاندار تابوت انعام میں دئیے جاتے ہیں۔ ہر سال پورے پیرو سے کفن دفن کا انتظام کرنے والی 12 بڑی ٹیمیں اس میں شریک ہوتی ہیں۔

اس بار جو ٹیمیں شامل تھیں ان میں سے فاتحین کو انتہائی مہنگے اور شاندار تابوت دئیے گئے جس میں سے ایک کی قیمت 1300 ڈالر تھی۔ ہر ٹیم نے ایک خاص نعرہ بھی اپنایا ہوا تھا مثلاً ، ہمیشہ کی نیند، ریسٹ ان پِیس اور جنت کی راہ وغیرہ۔ اگلے سال مزید مہنگے اور قیمتی تابوت انعام میں دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔