راحت فتح علی خان کا ’’احساسِ رمضان‘‘ ریلیز کر دیا گیا

شوبز رپورٹر  منگل 7 مئ 2019
کلام کی موسیقی کی ترتیب بھی راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے۔ فوٹو: فائل

کلام کی موسیقی کی ترتیب بھی راحت فتح علی خان نے ترتیب دی ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہر دلعزیز راحت فتح علی خان کی آواز میں دل کو چھوجانے والا کلام ’احساسِ رمضان‘ پیش کردیا گیا۔

کلام ’احساسِ رمضان‘ راحت فتح علی خان کی پر سوز آواز اور روح کی گہرائیوں میں اترجانے والی شاعری سامعین کے دلوں میں ناقابل فراموش احساس چھوڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کلام کے بول رمضان کے فیوض و برکات کے مد نظر رکھ کر صابر ظفر نے تحریر کیے ہیں۔ اس خصوصی کلام احساس ِرمضان میں رحمتوں سے بھرپور ماہ رمضان المبارک میں صبرو تحمل، احترام، ہمدردی اورعبادت کے اقدار پر زور دیا گیا ہے۔

احساس ِرمضان ٹرانسمیشن میں اس ماہ مقدس کی مطابقت سے بے شمار پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جو اول رمضان سے چاند رات تک سامعین کو اس ماہ مبارک کی برکتیں اور نعمتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔