فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم ملوث ہے، نیا بھارتی الزام

آن لائن  ہفتہ 24 اگست 2013
یہ انتہائی منظم اور فوجی اسٹائل کارروائی تھی، فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آرام کر رہے تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ  فوٹو: اے ایف پی/فائل

یہ انتہائی منظم اور فوجی اسٹائل کارروائی تھی، فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آرام کر رہے تھے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئی دہلی: بھارتی تحقیقاتی اداروں نے لائن آف کنٹرول پر 5 فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ انتہائی منظم منصوبہ اور فوجی اسٹائل کارروائی تھی جس میں مبینہ طور پر پاکستان بارڈر ایکشن ٹیم ملوث ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیو ں کو قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں۔

فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت کے بعد آرام کر رہے تھے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں مبینہ طور پر پاکستان بارڈر ایکشن ٹیم ملوث ہے۔ یہ کارروائی اس قدر اچانک کی گئی کہ بھارتی فوجیوں کو جواباً ایک فائر کرنے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔