- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ ناکام
کراچی: پاکستان کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ اپریل2019 کے دوران مقررہ 16 ارب33کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ہدف کے حصول میں ناکام رہا اور اس دوران 2ارب 72کروڑ 10 لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 13ارب 61کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کے ریونیو کی وصولیاں کیں۔
اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسوں کی مدمیں مجموعی طورپر 36ارب 81 کروڑ 70لاکھ روپے وصول کیے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13ارب 61کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 17ارب81کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 5ارب86کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 10کروڑ 90لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے ابتدائی10ماہ جولائی 2018 تااپریل 2019کے دوران ریونیو کی مد میں مجموعی طورپر 3 کھرب 76ارب28کروڑ70لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ایک کھرب 45 ارب 28 کروڑ 70لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں ایک کھرب 70 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 59ارب 37 کروڑ 60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب21کروڑ70لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔