ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ ناکام

بزنس رپورٹر  اتوار 12 مئ 2019
16ارب33کروڑ50لاکھ روپے ہدف کے مقابلے میں 13ارب 61کروڑ 40لاکھ روپے ریونیو کی وصولیاں ہوسکیں۔ فوٹو : فائل

16ارب33کروڑ50لاکھ روپے ہدف کے مقابلے میں 13ارب 61کروڑ 40لاکھ روپے ریونیو کی وصولیاں ہوسکیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ اپریل2019 کے دوران مقررہ 16 ارب33کروڑ50لاکھ روپے مالیت کے ہدف کے حصول میں ناکام رہا اور اس دوران 2ارب 72کروڑ 10 لاکھ روپے کی کمی کے ساتھ 13ارب 61کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کے ریونیو کی وصولیاں کیں۔

اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کو زیرتبصرہ مدت کے دوران ڈیوٹی وٹیکسوں کی مدمیں مجموعی طورپر 36ارب 81 کروڑ 70لاکھ روپے وصول کیے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں13ارب 61کروڑ40لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مد میں 17ارب81کروڑ70لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مد میں 5ارب86کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں 10کروڑ 90لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ نے مالی سال 2018-19کے ابتدائی10ماہ جولائی 2018 تااپریل 2019کے دوران ریونیو کی مد میں مجموعی طورپر 3 کھرب 76ارب28کروڑ70لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ایک کھرب 45 ارب 28 کروڑ 70لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں ایک کھرب 70 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ روپے ،انکم ٹیکس کی مدمیں 59ارب 37 کروڑ 60لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب21کروڑ70لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔