سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل لائیو کیپشن کا اجرا

ویب ڈیسک  پير 13 مئ 2019
گوگل لائیو کیپشن اس سال کے آخر تک پیش کردیا جائے گا۔ فوٹو: اینڈروئڈ پولیس

گوگل لائیو کیپشن اس سال کے آخر تک پیش کردیا جائے گا۔ فوٹو: اینڈروئڈ پولیس

سان فرانسسكو: اگرچہ بہت سے ایسے اسسٹنٹ منظرِ عام پر آچکے ہیں جو ویڈیوز میں بولے جانے والے الفاظ کو کیپشن کی صورت میں لائیو ظاہر کرتے ہیں لیکن گوگل آئی 2019 ان سب پر بازی لے گیا ہے۔

لائیو کیپشن نامی اس فیچر کے تحت سماعت سے محروم یا اونچا سننے والے افراد بولے جانے والے الفاظ کو اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ فیچر فوری طور پر الفاظ پکڑتا ہے خواہ وہ ویڈیو کال میں بولے جارہے ہوں یا پھر کسی فلم میں کہے جارہے ہوں۔ یہاں تک انسٹاگرام اسٹوری کو بھی حقیقی وقت میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

جب اس کا ڈیمو سافٹ ویئر لوگوں کو دکھایا گیا تو سماعت سے محروم افراد نے یوٹیوب، پوڈکاسٹ اور گوگل ڈو او پر لائیو ویڈیو کال کے کیپشن بھی پڑھے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہتی اور صرف 80 ایم بی کی جگہ گھیرنے کے بعد سافٹ ویئر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ انسٹالیشن کے بعد آواز کے مینو کے پاس ایک بٹن سے لائیو کیپشن آن ہوجاتا ہے۔

اگرچہ یہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن یہ سہولت بالکل مفت میں دستیاب نہیں ہوگی اور طاقتور پروسیسر والا اینڈروئڈ فون درکار ہوگا۔ گوگل سے وابستہ ماہر اور ترجمان برائن کیملر نے کہا ہے کہ لیکن اس سال کے آخر تک ہی ’لائیو کیپشن‘ کو پیش کیا جائے گا۔ لیکن گوگل نے کہا ہے کہ اس کے لیے اچھے معیار کے اینڈروئڈ فون درکار ہوں گے جن میں اسٹوریج اور میموری زیادہ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔