فلسطین کا مسئلہ دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے

اسٹاف رپورٹر  پير 13 مئ 2019
رہنمائوں کی پریس کانفرنس، یکجہتی فلسطین کے عنوان سے مہم ’’علیٰ طریق القدس‘‘ کا اعلان
فوٹو: فائل

رہنمائوں کی پریس کانفرنس، یکجہتی فلسطین کے عنوان سے مہم ’’علیٰ طریق القدس‘‘ کا اعلان فوٹو: فائل

کراچی:  فلسطین کا مسئلہ دنیاکے تمام مسائل میںسب سے زیادہ اہمیت کا حامل اورپہلا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں مسائل کی جڑ سامراجی نظام اور شیطان بزرگ امریکا اور اسرائیل کا ناپاک وجود ہے۔ماہ رمضان المبارک اور مئی کے مہینے کی مناسبت سے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے عنوان سے مہم بعنوان ’’علیٰ طریق القدس‘‘ یعنی ’’القدس کی آزادی کے راستے پر گامزن‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے ،مہم کا مقصد فلسطینی عوام کے حق واپسی عالمی تحریک کی مکمل حمایت کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، جے یوپی سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر صدیق قادری، جعفریہ الائنس پاکستان کے سیدشبر رضا اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

مقررینکہنا تھاکہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جد وجہد اور اس مناسبت سے جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس پر دنیا بھر میں القدس کی آزادی کی جد وجہد تیز کرنا اور اس کی حمایت کرنا ہے،’’علی طریق القدس‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں منعقدکیے جانے والے پروگرام 19 مئی اتوار کو کراچی میں مقامی ہوٹل میں ’’القدس کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔