- نشے میں دھت مسافر نے ایئرپوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار پر مکے برسا دیئے
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
فلسطین کا مسئلہ دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے
کراچی: فلسطین کا مسئلہ دنیاکے تمام مسائل میںسب سے زیادہ اہمیت کا حامل اورپہلا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں مسائل کی جڑ سامراجی نظام اور شیطان بزرگ امریکا اور اسرائیل کا ناپاک وجود ہے۔ماہ رمضان المبارک اور مئی کے مہینے کی مناسبت سے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین کے عنوان سے مہم بعنوان ’’علیٰ طریق القدس‘‘ یعنی ’’القدس کی آزادی کے راستے پر گامزن‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے ،مہم کا مقصد فلسطینی عوام کے حق واپسی عالمی تحریک کی مکمل حمایت کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، جے یوپی سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، آل پاکستان سنی تحریک کے صدر صدیق قادری، جعفریہ الائنس پاکستان کے سیدشبر رضا اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
مقررینکہنا تھاکہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جد وجہد اور اس مناسبت سے جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس پر دنیا بھر میں القدس کی آزادی کی جد وجہد تیز کرنا اور اس کی حمایت کرنا ہے،’’علی طریق القدس‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں منعقدکیے جانے والے پروگرام 19 مئی اتوار کو کراچی میں مقامی ہوٹل میں ’’القدس کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔