مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  پير 13 مئ 2019
ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقتول کے لواحقین اور شہریوں کا میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا
 فوٹو: فائل

ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقتول کے لواحقین اور شہریوں کا میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا فوٹو: فائل

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سارجنٹ جاں بحق ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو افطاری سے کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد نے لیبارٹری اسکول چوک کے قریب ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس سارجنٹ محمد حنیف پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے ۔ واقعہ کیخلاف اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے مقتول کے لواحقین اور شہریوں نے ڈی سی ہائوس کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میت رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا ، لواحقین سے ڈپٹی کمشنر ایف سی اور پولیس کے حکام نے مذکرات کیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔