مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

ویب ڈیسک  پير 13 مئ 2019
سری نگر میں ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور بس اڈے بند رہے فوٹو: فائل

سری نگر میں ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور بس اڈے بند رہے فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ بچی سنبل کے ساتھ زیادتی پر حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج سری نگر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پور میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،حریت رہنماؤں نے پولیس کی جانب سے ملزم کو بچانے کی کوششوں پر سری نگر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

سری نگر میں ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور بس اڈے بند رہے اور سڑکوں پر ہُو کا عالم رہا۔ مقامی افراد نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ شہر بھر میں مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں اکثریت یونیورسٹیز کے طلبا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ سنبل کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان طاہر احمد میر کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم اس کی عمر کے تعین کے لیے فرانزک لیب سے رجوع کیا گیا ہے جس کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔