سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رحجان

ویب ڈیسک  پير 13 مئ 2019
پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ 
۔ فوٹو: فائل

پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ ۔ فوٹو: فائل

کراچی: سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت2 ڈالر کی کمی سے 1284 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور  دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور  428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی،  حیدرآباد،  سکھر،  ملتان،  فیصل آباد،  لاہور،  اسلام آباد،  راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 70 ہزار روپے اور  دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 60 ہزار 14 روپے ہوگئی۔  اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے728 روپے73پیسے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔