وینا ملک نے آئی ایم ایف سے قرض پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک  پير 13 مئ 2019
پاکستان شائد پہلی بار آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے، وینا ملک فائل: فوٹو

پاکستان شائد پہلی بار آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے، وینا ملک فائل: فوٹو

 لاہور: اداکارہ وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی اقدام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اپنی ٹوئٹ میں اہوں نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف نے  70 سال کے دوران کبھی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں، لیکن کیا یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کو بھی ڈکٹیٹ کر رہا ہے؟۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے قبل شائد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) الٹا آئی ایم ایف کو قرضہ دیا کرتی تھیں کیوں کہ اس دور میں یہاں دودھ کی نہریں بہہ رہیں تھیں جو اب پاکستان شائد پہلی بار آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، مشیر خزانہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہا تھا آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے جس کے تحت آئی ایم ایف 3 سال کے دوران پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔