کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کیوی ویمن کرکٹر کا کندھا اتر گیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 14 مئ 2019
تاہوہو ایونٹ میں شرکت پر ملنے والے 15 ہزار ڈالر کے چیک پر زیادہ خوش ہیں۔ فوٹو: فائل

تاہوہو ایونٹ میں شرکت پر ملنے والے 15 ہزار ڈالر کے چیک پر زیادہ خوش ہیں۔ فوٹو: فائل

جے پور: کیوی ویمن کرکٹر کا کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کندھا اتر گیا۔

بھارت میں منعقدہ ویمنز ٹرائنگولر چیلنج سیریز میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کھلاڑی لی تاہوہو کندھے کی انجری کا شکار ہوگئیں، ان کی ٹیم سپرنواس نے ویلوسٹی کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی، خوشیاں منانے کے دوران لی کا کندھا اتر گیا تاہم وہ ایونٹ میں شرکت پر ملنے والے 15 ہزار ڈالر کے چیک پر زیادہ خوش ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔