کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

ویب ڈیسک  منگل 14 مئ 2019
گھناؤنی سازش کے تحت صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان فوٹو: ٹوئٹر

گھناؤنی سازش کے تحت صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان فوٹو: ٹوئٹر

کوئٹہ: منی مارکیٹ بم دھماکے میں شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روزکوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔  شہداء کی نمازجنازہ میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین کو امن دشمنوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔