سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 14 مئ 2019
 دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔ (فوٹو: فائل)

دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے۔ (فوٹو: فائل)

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت یکدم 14 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پر پہنچ  گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے سبب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد،  راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 70 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 60 ہزار 614 روپے ہوگئی ہے  ۔ لیکن اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے728 روپے 73 پیسے پرمستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔