شاداب خان فٹ ہوگئے، ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

ویب ڈیسک  منگل 14 مئ 2019
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، فوٹو: فائل

 لاہور: لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور اب وہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے، 2 روز قبل ان کے خون کے نمونے لئے گئے تھے جن میں ہیپاٹائٹس کا وائرس نہیں پایا گیا۔ اب شاداب خان 16 مئی کو برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے اور 20 مئی کو برسٹل میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پوری امید تھی کہ فٹ ہوکر دوبارہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

شاداب خان کو عین اس وقت ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا تھا جب ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ دوران علاج انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور اس کے آلات کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔