جامعہ کراچی، ڈاکٹرخالد عراقی کو قائم مقام وی سی مقرر کرنیکی منظوری

صفدر رضوی  بدھ 15 مئ 2019
نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کاامکان،تقررمستقل وائس چانسلرکی تعیناتی تک کی جائیگی،سمری۔ فوٹو: فائل

نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کاامکان،تقررمستقل وائس چانسلرکی تعیناتی تک کی جائیگی،سمری۔ فوٹو: فائل

کراچی:  صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ نے پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی کوجامعہ کراچی کاقائم مقام وائس چانسلر مقررکرنے کی منظوری دے دی۔

پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی کی تقرری جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلرکی تعیناتی تک کی جائے گی جس کانوٹیفکیشن آج بدھ کوکسی وقت جاری ہونے کاامکان ہے۔

یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکی اسامی چند روزقبل پروفیسرڈاکٹرمحمداجمل خان کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی، اس دوران یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرارمحمدسہیل کو روزمرہ امورچلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ صوبائی محکمہ یونیورسٹیزاینڈبورڈزکے سیکریٹری ریاض الدین کی جانب سے قائم مقام وائس چانسلرجامعہ کراچی کی تعیناتی کی بھجوائی گئی سمری میں جامعہ کراچی کے 6مختلف پروفیسرز کے نام شامل کیے گئے تھے جن میں سینئرترین اساتذہ کے طورپرڈاکٹرتبسم محبوب، ڈاکٹرفصیح الدین انصاری اورڈاکٹر ارشداعظمی کانام شامل تھاجبکہ دیگرتین ناموں میں جامعہ کراچی کے سابق رئیس کلیہ انتظام وانصرام اورگزشتہ تلاش کمیٹی میں نامزدوائس چانسلرکے امیدوار پروفیسر ڈاکٹرخالد عراقی کے علاوہ پروفیسرڈاکٹرجمیل کاظمی اورپروفیسرڈاکٹراقبال چوہدری کانام بھی شامل تھا۔

سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈ بورڈزکی جانب سے ڈاکٹرخالد عراقی کانام ان کے انتظامی تجربے کی نام پر بحیثیت قائم مقام وائس چانسلرتعینات کرنے کے لیے سفارش کے طورپرپیش کیاگیاتھاجس کی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 13مئی کومنظوری دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔