نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 15 مئ 2019
دھماکے میں شہید اہلکاروںکی نماز جنازہ ادا کردی گئی، میتیں آبائی علاقے بھیج دی گئیں۔ فوٹو:ٖ فائل

دھماکے میں شہید اہلکاروںکی نماز جنازہ ادا کردی گئی، میتیں آبائی علاقے بھیج دی گئیں۔ فوٹو:ٖ فائل

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل ٹمبو میں  اس وقت  فائرنگ کی گئی جب مزدور فیکٹری میں کام کر رہے تھے، مقتولین کی شناخت ارجی ،جنگلی اور میر حسن ماچھی کے نام سے ہوئی ان میں سے دو ہندو برادری سے تھے اور سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تعلق رکھتے تھے،نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

ادھر نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ میر جام کمال ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو ، آئی جی پولیس ،آئی جی فرنٹیئر کور سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔