اثاثہ جات کیس میں علیم خان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019
علیم خان کی درخواست ضمانت ایک ایک کروڑ کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی۔

علیم خان کی درخواست ضمانت ایک ایک کروڑ کے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرلی۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک کروڑ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔