روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019
بدھ کے روز روپے کی قدر میں 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا فوٹو: فائل

بدھ کے روز روپے کی قدر میں 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا فوٹو: فائل

 کراچی: آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا تھا، بدھ کو روپے کی مزید بے قدری ہوئی اور ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تاہم حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر 144 روپے کی سچح پر دوبارہ آگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروذں کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔