- نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
- فریال تالپور سمیت پی پی رہنماؤں کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ
- ریاست مدینہ کیلیے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھنا ہوگا، چیئرمین نیب
- ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا
- انڈر 19 ورلڈکپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان، نسیم شاہ بھی شامل
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری
- بھارت میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی و قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- اسلام آباد میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، سپریم کورٹ
- اپنی صحت کا خود خیال کیجئے!
- قصور میں بچوں سے زیادتی کے تین واقعات
- کراچی میں موسم سرما کی پہلی رم جھم، موسم مزید سرد
- وزیراعظم ملک کو مستحکم اور اپوزیشن توجہ ہٹانا چاہتی ہے، فردوس عاشق اعوان
- جسٹس (ر) ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- پی ایس ایل 5، ستاروں کی کہکشاں آج سجائی جائے گی
- پی ایس ایل 2 فکسنگ؛ تمام افراد کے کرداروں سے پردہ اٹھ گیا
- چیپل کو ایک بار پھر تنقید کے نشتر چلانے کا موقع مل گیا
- عالمی اردو کانفرنس کا آغاز، 200 قلم کار شری، جوش ملیح آبادی کا یوم پیدائش منایا گیا
- خصوصی افراد کے لیے پہلے روزگار میلے کا انعقاد
- کراچی کتب میلے میں سیکڑوں اسٹالز ہزاروں کتابوں سے سجا دیے گئے
- کتابیں چوری کرکے پڑھنے میں خاصا مشہور تھا، وزیر اعلیٰ
دنیا کے معمر ترین شخص کا 123 سال کی عمر میں انتقال

اپپاایلیوز روزانہ 11 گھنٹے سوتے تھے اور کبھی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ فوٹو : فائل
اٹلانٹا: امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نژاد جارجیا کے رہائشی اپپاز ایلیو 123 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے 8 بچے ہیں جب کہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 35 ہے جب کہ پڑ پوتوں کی تعداد 25 ہے۔
اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں ہے اس لیے عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعوؤں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی جو کہ 126 سال بنتی ہے اور اگر یہ درست ہے تو اپپا ایلیوز دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والے شخص ہیں۔
اپپا ایلیوز نے جنگ عظیم دوم میں بھی حصہ لینے کا دعویٰ کیا تھا، انہوں نے کم عمری میں محنت و مشقت کا آغاز کردیا تھا، کھیتی باڑی کی، ٹریکٹر چلائے اور جنگ میں حصہ بھی لیا۔ وہ مرتے دم تک متحرک اور روز مرہ معمولات زندگی کو نبھا رہے تھے۔
اس سے قبل یہ اعزاز جاپان کے جیروئے کیمیورا کے پاس تھا جنہوں نے 116 سال 54 دن کی زندگی پاکر جہان فانی سے کوچ کیا تھا۔ اپپا ایلیوز اپنی طویل عمری کا راز روزانہ 11 گھنٹے سونے کو کہتے ہیں جب کہ انہوں نے تمام عمر شراب اور تمباکو نوشی نہیں کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔