پرویز مشرف نے منجمد اکاؤنٹس سے پیسے کیسے نکلوائے؟ ایف آئی اے سے جواب طلب

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019
عدالت نے  15 جون تک دونوں وضاحتوں پر جواب پیش 
 : کرنے کا حکم دیا ہے
فوٹو:فائل

عدالت نے 15 جون تک دونوں وضاحتوں پر جواب پیش : کرنے کا حکم دیا ہے فوٹو:فائل

 راولپنڈی: عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے منجمد بینک اکاؤنٹس میں سے کس طرح پیسے نکلوائے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوانے کا نوٹس لے لیا ہے، اور عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش

عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ ملزم پرویز مشرف نے منجمند اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکلوائی۔ جب کہ عدالت نے ملزمان کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد، بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات پیش نہ کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے 15 جون تک دونوں وضاحتوں پر جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرنے کا فیصلہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔