امریکا اور یونان سے بے دخل کئے گئے 64 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2019
بے دخل کیے گئے افراد میں بعض کے کاغذات مکمل نہیں تھے، امیگریشن حکام۔ فوٹو:فائل

بے دخل کیے گئے افراد میں بعض کے کاغذات مکمل نہیں تھے، امیگریشن حکام۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: امریکا سے خصوصی طیارے کے ذریعے 51 اور یونان سے 13 باشندوں کو امیگریشن حکام کے حوالے کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا اور یونان میں غیرقانونی مقیم 64 پاکستانی باشندے ڈی پورٹ کردئے گئے ہیں اور تمام افراد کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آبادبھیجا گیا، امریکا سے 51 اور یونان سے 13 باشندوں کو امیگریشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سال میں 711 پاکستانی ڈی پورٹ

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ  امریکا سے بے دخل کیے گئے چند  پاکستانی چھوٹے جرائم اور چند سفری دستاویزات نامکمل ہونے کے باعث اتھارٹیز کی تحویل میں تھے، ڈی پورٹ کئے گئے افراد کو خصوصی چارٹرڈ طیارے میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں امیگریشن حکام نے انہیں تحویل میں لے کر ان کے ریکارڈ کی چھان بین کی، اور چھان بین کے بعد تمام افراد کو مزید تحقیقات کے لئے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔