شائقین کے لیے عیدالفطر پر فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ کی عیدی

شوبز رپورٹر  جمعرات 16 مئ 2019
سمیع خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، ثنافخر، محمود اسلم کی تشہیری مہم زوروں سے جاری ہے۔ فوٹو: فائل

سمیع خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، ثنافخر، محمود اسلم کی تشہیری مہم زوروں سے جاری ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: لالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر یاسر نواز عید الفطر پر شائقین کو رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عیدی دیں گے۔

سمیع خان، نیلم منیر، جاوید شیخ، ثنافخر، محمود اسلم سمیت دیگر فنکاروں پر مشتمل فلم کی تشہیری مہم زوروں سے جاری ہے۔ عید الفطر پر شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی سپر ہٹ فلم ’’رانگ نمبر‘‘کا سیکوئل تیار کیا ہے جسے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے عید الفطر پرلاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔

فلم کی لیڈ کاسٹ نے شائقین سے ملاقات کے لیے گزشتہ دنوں کراچی کے مختلف سنیما گھروں کے دورے کیے جہاں مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ دل کھول کر سیلفیاں بھی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔