- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
ہبل خلائی دوربین جس نے کائنات کے بہت سارے راز فاش کیے
وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سوشل میڈیا پر پھر تنقید کا سامنا ہے۔
وہ ایک مقامی چینل کے ایک پروگرام میں چاند کی شہادتوں کے تنازعے پر قمری کیلینڈر سے متعلق اپنا موقف دے رہے تھے۔ جس میں انھوں نے کہا کہ چاند کو دیکھنے کے مختلف طریقے ہیں ایک زمین پر نصب سو سال پرانی دوربینوں کی ٹیکنالوجی ہے اور ایک طریقہ ’ہبل‘ دوربین کا بھی ہے لیکن اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ہبل ٹیلی سکوپ کو پاکستانی خلائی ایجنسی سپارکو نے خلا میں بھیجا جو کہ درست نہیں ہے۔ اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور ہبل ٹرینڈ کرنے لگا۔
ہبل ٹیلیسکوپ کیا ہے؟
ہبل ایک خلائی دوربین ہے جسے امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے سنہ 1990 میں خلا میں بھیجا تھا۔ یہ اْس وقت کی بڑی اہم پیش رفت تھی کیونکہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایک دوربین کو خلا میں بھیجا گیا۔ یہ خلائی دوربین زمین کے مدار میں ہی سفر کرتی ہے اور اس میں ایک ڈیجیٹل کیمرا بھی موجود ہے جس سے وہ پچھلے کئی برسوں سے خلا کی تصویریں لے کر زمین پر بھیج رہی ہے۔ ناسا کے مطابق ہبل ایک سکول بس جتنی بڑی ہے اور اس کا وزن دو بالغ ہاتھیوں جتنا ہے۔ ہبل ایک گھنٹے میں 27300 کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے لہذا یہ محض 95 منٹ میں زمین کے گرد اپنا چکر پورا کر لیتی ہے۔
ہبل نے کیا کچھ دیکھا ہے؟
ناسا کا کہنا ہے کہ ہبل نے ستاروں کو بنتے اور ختم ہوتے دیکھا ہے اور اس نے ایسی کہکشاؤں کو بھی دیکھا ہے جو اس سے کئی کھرب میل دور موجود ہیں۔ ہبل کی مدد سے پلوٹو کے وہ چاند نظر آئے جو پہلے دریافت نہیں ہوئے تھے، ہبل نے بلیک ہول بھی دیکھیں ہیں۔ اس خلائی دوربین کی بدولت سائنسدان بہتر طریقے سے خلا، سیارے اور کہکشاؤں کے بننے کا مطالعہ کر پائے۔ انہی تصویروں کی وجہ سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کائنات 14 ارب سال پرانی ہے۔
ناسا کے مطابق ہبل نے سنہ 1990 سے اب تک لگ بھگ 13 لاکھ مشاہدات کیے ہیں اور ماہرین فلکیات نے 15،000 سے زائد سائنسی مقالات لکھے ہیں جن کا مزید سات لاکھ 38 ہزار دفعہ دیگر مقالات میں حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ لہذا اس کا شمار سب سے زیادہ تعمیری سائنسی آلات میں ہوتا ہے۔
ہبل کا مستقبل کیا ہے؟
ناسا کے مطابق 2009 میں پانچھویں دفعہ جب خلاباز ہبل پہ سوار ہوئے تو اس وقت اس کی مرمت کی گئی تھی، اس میں نئے پرزے، کیمرا اور ٹیلی سکوپ نصب کیا گیا تھا۔ 2018 میں بھی دوربین کا ’جائروسکوپ‘ خراب ہو گیا تھا جو خلائی طیارے کی تیزی کو ناپتا تھا اور جس کی مدد سے وہ نئے ہدف کی طرف اپنا رخ موڑتا تھا۔ بعد میں ناسا نے زمین سے ہی اسے ٹھیک کر لیا۔ تقریباً سنہ 2021 تک ہبل کی جگہ ایک نئی ٹیلی سکوپ ’جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ‘ خلا میں بھیج دی جائے گی۔
یہ دوربین ہبل کی طرح ہماری دنیا کے گرد نہیں گھومے گی بلکہ 15 لاکھ کلومیٹر دور سورج کے گرد گھومے گی۔ یہ ہبل کے مقابلے میں زیادہ بڑی بھی ہو گی اور اس سے کہیں زیادہ دور دیکھ سکے گی۔ اس نئی دوربین کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ خلا میں جانے کے بعد یہ ان ستاروں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرے گی جو کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے۔
بشکریہ بی بی سی اردو
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔