راحت فتح علی اور سلمان احمد کا مشترکہ فلم بنانے کا فیصلہ

قیصر افتخار  جمعرات 16 مئ 2019
فلم کی کہانی مکمل، میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے،سلمان کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

فلم کی کہانی مکمل، میوزک اور کاسٹ پر کام جاری ہے،سلمان کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

 لاہور: بین اقوامی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے مل کر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

استاد راحت فتح علی خان کے بزنس ڈائریکٹر اور میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ہم مل کر فلم بنانے جارہے ہیں، جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ فلم کا میوزک ہالی وڈ سے تیار کروایا ہے، جب کہ کاسٹ پر کام شروع ہوچکا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ استاد راحت فتح علی خان جیسے گائیک صدیوں پیدا ہوتے ہیں، ہم ان کی جتنی قدر کریں کم ہے۔ میں نے ایسے فنکار بھی دیکھے ہیں ، جن کو تھوڑی سی شہرت ملتی ہے تو وہ سب کچھ بْھول جاتے ہیں۔ فلم کی کہانی اور دیگر معاملات سرپرائز ہیں لیکن جب اس پروجیکٹ کو تیار کرکے سامنے لائیں گے تو سب حیران رہ جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔