جان ہیسٹنگز نے میلبورن کے مضافات میں کیفے کھول لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 16 مئ 2019
پہلا ہی ہفتہ کافی اچھا رہا، ہمیں اسٹاک کو دوبارہ بھرنے کیلیے ایک دن کیلیے کیفے بند کرنا پڑا، جان ہیسٹنگز ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پہلا ہی ہفتہ کافی اچھا رہا، ہمیں اسٹاک کو دوبارہ بھرنے کیلیے ایک دن کیلیے کیفے بند کرنا پڑا، جان ہیسٹنگز ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 میلبورن: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر جان ہیسٹنگز نے میلبورن کے مضافات میں اپنی اہلیہ برینن کے ساتھ مل کر کیفے کھول لیا۔

جان ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ پہلا ہی ہفتہ کافی اچھا رہا، ہمیں اسٹاک کو دوبارہ بھرنے کیلیے ایک دن کیلیے کیفے بند کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیشہ ہی یہ بات میرے ذہن میں تھی کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنا کیفے کھولوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔