غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیاں خطرہ قرار، امریکی صدر نے قومی ایمرجنسی نافذ کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 16 مئ 2019
غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ فوٹو : فائل

غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کوغیر ملکی ٹیلی کام حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیاہے، غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کسی کمپنی کا نام نہیں لیا گیا تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ قدم خاص طور پر چینی ٹیلی کام کمپنی کے حوالے سے اٹھایا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر کامرس سیکریٹری کو ایسے ٹرانزیکشنز روکنے کا اختیار دیتا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔