- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیواولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات ختم
کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔
قومی کھیل ہاکی کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پری کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا، پری کوالیفائنگ راونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، عالمی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان کو کوالیفائنگ راونڈ میں شامل نہیں کیا، لیگ میں عدم شرکت پر ایف آئی ایچ نے 25ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب صدر پی ایچ ایف آصف باجوہ کا موقف بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس کے لیے پری کوالیفائنگ راونڈ کھیلے، اس سلسلے میں ایف آئی ایچ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اگر پاکستان کے لیے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔ آصف باجوہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پراسلام آباد جاکر حکومتی شخصیات کے سامنے اس مسئلے کو اٹھاؤں گا،امید ہے حل نکل آئے گا،جو کچھ بھی ہوا وہ ناقص پلاننگ کے باعث ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔